Urdu kahani nazak larki | urdu sachi kahani in urdu fount | اردو سچی کہانی نازک لڑکی

نازک لڑکی

 مجھے ایک خط موصول ہوا۔۔۔

فارس سر۔۔۔۔ہم 5 سال محبت میں رہے ۔۔

وہ میری میں اس کی زندگی تھا ۔۔۔

وہ بہت نازک لڑکی۔۔۔نام تھا رابی   ۔۔۔وہ پڑھی لکھی میں انپڑھ سا۔۔۔۔

وہ فر فر انگلش بولنے والی۔۔۔اور میں۔۔۔۔اردو بھی ٹھیک سے نہیں آتی۔۔۔پھر بھی ہم میں بہت محبت تھی ۔۔۔

ہم جب بھی بات کرتے وہ میری انگریزی ہی ٹھیک کرنے میں لگی رہتی۔۔۔مجھے ڈانٹتی۔۔۔یقین کریں ۔۔دو سال اس سے بات کرتے کرتے میں انگلش بولنا سیکھ گیا۔ ۔

ہماری محبت کچھ یوں تھئ ۔۔اگر بات نہ کرتے تو ۔۔۔۔جیسے دنیا اجڑ گئی ہو۔۔۔۔

بہت وعدے قسمیں وہ سب باتیں جو محبت کرنے والوں کے مابین ہوتی ہیں ۔۔۔

اور ایک دن ۔۔۔کچھ یوں ہوا۔۔۔

میں حسب معمول اپنی دکان پہ تھا    

رابی کے میسج کا انتظار کر رہا تھا ۔۔ پورا دن گزر گیا اس کا نمبر بند تھا۔۔۔

پھر لگ بھگ کوئی 4 بجے اس کا میسج آیا۔۔۔

وہ رونے لگی۔۔۔۔میں نے جب پوچھا تو ۔۔۔کہنے لگی ۔۔میرے لیئے رشتہ آیا ہے ۔۔۔لڑکا بزنس مین ہے ۔۔سب راضی ہیں یہ خبر مجھے یکسر نڈھال کر گئی ۔۔۔

میرے جسم میں جیسے جان نہ رہی ہو۔۔۔

میں نے خود سنبھالا۔۔۔اسے حوصلہ دیا ۔۔شادی مجھ سے ہی ہو گی پریشان نہ ہو۔۔۔

میں نے گھر بات کی ۔۔لیکن میرے گھر والے نہیں مان رہے تھے۔ ۔خیر ۔۔۔میں نے فیصلہ کیا ۔۔یا تو وہ میری ہو گی یا میں مر جاوں گا۔۔۔

میں نے اس کے گھر جانے کا فیصلہ کیا ۔۔۔

میں نے اسے کہا ۔۔۔۔چلو بھاگ چلتے ہیں۔۔اس نے انکار کر دیا۔۔۔

میں جب اس کے گھر گیا۔۔۔اس کی امی تھی گھر میں جب امی سے بات کی تو اس کی ماں نے مجھے قرآن کی قسم دی بیٹا اس بات کو یہی ختم کر دو اور جاو  ۔

میں نے رابی کی جانب دیکھا آنکھوں میں آنسو تھے۔۔۔مجھے حسرت بھری نگاہ سے دیکھ رہی تھی ۔۔۔

میں نے رابی کی ماں کے سامنے ہاتھ جوڑے اللہ کا واسطہ دیا لیکن سب رائگاں رہا ۔۔۔

پھر ۔۔۔۔رابی اگے بڑھی۔۔۔میرے سامنے ہاتھ جوڑے۔۔۔آہستہ سے بولی۔۔۔الماس چلے جاو۔۔۔۔

یوں سمجھو میں مر گئی ہوں ۔۔

یہ بھی پڑھیں اردو سچی کہانی  دھڑکن رک نہ جائے 

میں ٹوٹ کر بکھر گئا۔۔۔۔رابی نے مجھے فون کیا ۔۔۔الماس میں زندہ لاش ہوں ۔۔آپ کے بنا   مجھے امی ابو نے مجبور کر دیا ہے اس رشتے کے لیئے ۔۔۔

اور میں آپ کے ساتھ بھاگ کر شادی نہیں  کرنا چاہتی   

میں کچھ کہنے لگا  میں آج انگلش غلط بول رہا تھا وہ میری انگلش ٹھیک نہیں کروا رہی تھی   ۔وہ جیسے یکسر بدل گئی تھی ۔۔  ۔۔رابی نے فون بند کر دیا۔۔

اور ہھر۔۔۔۔رابی کی بارات۔۔۔وہ میرے سامنے کسی اور کی ہو گئی۔۔۔

اس کی بارات لیموزین میں آئی تھی لڑکا بہت امیر تھا ۔۔۔

میں خاموش ٹوٹے ہو۔۔۔ئے آئینہ کی مانند دیکھتا رہا ۔۔میں ریزہ ریزہ بکھر گیا تھا    ۔وقت گزرنے لگا  میں نے اپنی دکان چھوڑی بیرون ملک چلا گئا۔۔۔۔

4 سال بعد لوٹا ۔۔۔۔

جب واپس ایا ۔۔۔تو مجھ تک خبر پہنچی ۔۔۔۔رابی کے شوہر نے رابی کو جلانا چاہا تھا ۔۔۔اس کا آدھا جسم جل چکا تھا ۔۔رابی کا شوہر ۔بہت ظالم انسان تھا۔۔طلاق ہو چکی ہے۔۔۔جب مجھے یہ خبر ملی میری روح کانپ گئی۔۔۔

دوسرے دن ۔۔۔رابی مجھے ملی ۔۔۔گلی میں۔۔۔اس کا رنگ کالا سا ہو چکا تھا ۔۔چہرہ بھی کچھ جل چکا تھا ۔۔۔وہ نظر جھکائے بن کچھ کہے چلی گئی۔۔۔میرا دل تھا کے بے قرار تھا۔۔۔فارس سر۔۔۔میں رابی کو اس حالت میں دیکھ کر ٹرپ گیا  ۔پھر میں نے اپنے ماں باپ سے بات کی ان کو راضی کیا ۔۔اور رابی خے گھر رشتہ بیجھا ۔۔سب بہت حیران تھے ۔۔رابی کے ساتھ کون شادی کرے گا  ۔خیر سب مان گئے لیکن رابی نہیں مان رہی تھی  میں  پاس گیا ۔ رابی کا ہاتھ تھاما ۔۔پیار سے پوچھا۔۔رابی بھول جاو جو ہوا  ایک بڑا خواب سمجھ کر۔۔۔یوں سمجھو اللہ کی جانب سے آزمائش تھی   ۔رابی ہھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔۔

الماس آج بھی محبت کرتے ہو کیا مجھ سے۔۔۔میں مسکرایا۔۔رابی انسان  سچی محبت کو کبھی بھول نہیں سکتا۔۔اور محبت کبھی ختم نہیں ہوتی   میں آج پہ پہلی سی محبت کرتا ہوں تم سے  

میں قربان تھا رابی پہ  وہ چاہتی تو میرے ساتھ بھاگ سکتی تھی لیکن اس نے باپ کی عزت رکھی ۔۔۔وہ بہت شہزادی یے   رابی آخر مان گئی۔۔۔ہماری شادی ہو گئی ۔۔۔

ہمارے دو بیٹے ہیں ماشاءاللہ  ۔ 

رابی اب بہت خوش ہے میں خوش ہوں   ۔رابی ۔۔۔

فارس سر ۔۔۔رابی اکثر مجھے محبت کا فرشتہ کہتی ہے  میں جب پوچھتا ہوں یہ نام کیوں تو کہتی ہے۔۔آجکل ہر محبت کرنے والا مطلب پرست ہے۔یہاں مطلب مکمل ہوا وہاں محبت ختم ہو جاتی ہے   

محبتوں کو تو جسموں کا نام دے رکھا ہے۔  

رابی میرا ہاتھ تھام کر محبت کا ذکر کرتے ہوئے رونے لگتی ہے اور کہتی یے الماس ااپ نہ ہوتے تو   شاید میں آج ۔۔۔خود کو فنا کر چکی ہوتئ۔۔۔۔ہر محبت کرنے والا اگر الماس کی طرح محبت نبھائے تو ۔۔۔کبھی کوئی لڑکی ۔۔۔دھوکہ کھا کر ۔۔زندہ لعش بن جائے۔۔۔

رابی میرے ساتھ بہت خوش ہے ۔۔۔

دعا ہے کر محبت کو اس کی منزل ملے۔ 

اجازت چاہتا ہوں الماس۔۔

ہماری زندگی کے لیئے دعا کرنا ۔۔۔

فارس تو اتنا کہے گا ۔۔۔۔آپ دونوں سلامت رہیں۔۔اور رہی بات 

شادی سے پہلے کی محبت کے ۔۔فارس اس کے خلاف ہے ۔۔شادی سے پہلے محبت سب فریب ہوتا ہے   ہر لڑکی اس لعنت سے دور رہے   ورنہ برباد کر دی جاو گی۔۔

یہ بھی پڑھیں اردو سچی کہانی  کون اجڑا تمہارے پیچھے



Post a Comment

0 Comments